زکریا یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر خزانہ دار اور رجسٹریشن برانچ میں تبدیلیوں کےلئے متحرک

زکریا یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر رجسٹرار اور خزانہ دار آفس میں بڑی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممبر سینڈیکیٹ ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان رجسٹرار آفس میں بڑی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔
ان کا پہلانشانہ ڈپٹی خزانہ دار اللہ دتہ ہیں، جن کانام ایل ایل بی کیس میں آیا ، مگر ان کو تبدیل کرانے کے لئے ڈاکٹر علیم خان نے سینڈیکیٹ میں قرارد داد پیش کی ، ان کو جنرل برانچ میں بھیجا جائے ، کیونکہ اللہ دتہ نے ان کے فون کا جعلی بل پکڑ لیا تھا، اور کارروائی کےلئے کیس وائس چانسلر کو ارسال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج، پرووائس چانسلر کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے
اسی طرح یونیورسٹی فش فارم بارے بھی آڈٹ پیرا لگ گیا، جس پر پرووائس چانسلر کے خلاف بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔
جس کا ان کو افسوس ہے کہ ڈپٹی خزانہ دار نے انکو ڈیفنڈ نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔
اسی طرح رجسٹرار کی تبدیلی کی بھی بات کی گئی، مگر ان کو مشروط طور پر رجسٹرار برقرار رکھا گیا ہے۔
جس پر یونیورسٹی میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ پرووائس چانسلر نے ذاتی عناد پر تبدیلیاں چاہتے ہیں ۔
وائس چانسلر کو میرٹ پر فیصلہ کرنا چاہیے ۔



















