زکریا یونیورسٹی میں چوروں کا ایک اور وار، میتھ کے پروفیسر کے گھر سے سونا چوری ہوگیا
زکریا یونیورسٹی میں چوروں کے گروہ کو قابو نہ کیا جاسکا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : چوروں کی چیف سیکورٹی آفیسر اور سیکورٹی آفیسر کو "سلامی”
گزشتہ رو ز بھی شعبہ ریاضی کے پروفیسر ڈاکٹر امجد کے گھر سے چور 14 تولے سونا لے اڑے، چوری کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھے ، یہ چوری بھی مغرب اور عشا کی نماز کے اوقات کے درمیان ہوئی، حسب معمول کوئی بھی سیکورٹی اہلکار موجود نا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، سیکیورٹی حکام بہانے تراشنے لگے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی حکام سارے دن کالونی کی گلیوں میں پہرا لگائے رکھتے ہیں، مگر شام کوکوئی بھی اہلکار نہیں ہوتا، اور چور کھل کر کھیلتے ہیں، اس لئے چوری کی وارداتیں کنٹرول نہیں ہورہی ہیں، رہی سہی نان ٹیکنکل سیکورٹی انتظامیہ کی ہے، جن کے پاس کرائم کنٹرول کرنے کا کوئی بھی تجربہ نہیں ہےش اس لئے مستقبل میں بھی وارداتوں کے کنٹرول ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔