Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : چوروں کی چیف سیکورٹی آفیسر اور سیکورٹی آفیسر کو "سلامی”

زکریا یونیورسٹی میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، نان ٹیکنکل افراد کو بطور سیکورٹی آفیسر اور آفیسر تعینات کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا جب ایک طالب علم موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا تو سب انجینئر کے گھر سے چوروں سامان لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ڈاکٹر عثمان سلیم چیف سیکورٹی آفیسر زکریا یونیورسٹی تعینات

ذرائع کا کہناہے کہ پراجیکٹ ونگ کے سب انجینئر ضیا کے گھر نامعلوم افراد نے گھس کر سارا سامان ادھیڑ پھینکا، شور شرابے پر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو فرار ہوگئے، نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، جبکہ قاسم ہال سے ایک طالب علم کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے، نااہل سیکورٹی سی سی ٹی وی سے بھی چور کا پتہ نہ لگا سکی، جس کی وجہ سے مکینوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر بھی تبدیل کردئیے گئے

یونیورسٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ نان ٹیکنیکل افراد کی تعیناتی نے معاملات اور بھی خراب کردیے ہیں، یونیورسٹی کلینڈر میں چیف سیکورٹی کی سیٹ ہی نہیں ہے، مگر ٹیچرز کو نوازنے کےلئے اس پر تعیناتی کردی گئی، سیکورٹی آفیسر ایک ایڈمن آفیسر کو تعینات کیا گیا، جن کے اپنے خلاف مقدمہ انٹی کرپشن میں جاری ہے، اور انکو اس سیٹ پر کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس کو تجربہ گاہ بنادیا ہے، جس کی وجہ سے کسی کے مال و عزت محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے وائس چانسلر کو صورتحال کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button