Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے اساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا، چیئرمین تبدیل
شعبہ سوشیالوجی کے اساتذہ نے چیئرمین کامران اشفاق کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلبا کے پرچے لینے سے انکار کردیا تھا، جس کی وجہ سے شعبے کا ماحول بہت کشیدہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی میں اساتذہ اور چیئرمین آمنے سامنے آگئے
کامران اشفاق پر اعتراض ہے کہ وہ جونیئر ہیں، اور ان کی تعلیمی قابلیت بھی مشکوک ہے ۔جس پر ان کے زیر اثر کام کرنا ممکن نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کی دو نمبری پکڑی گئی
اس ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز وڑائچ کو نیا چیئرمین تعینات کردیا۔
ان کو ہدایت کی گئی ہے وہ فورا اپنے عہدے کا چارج سنبھالیںز اور تاحکم ثانی کام کرتے رہیں گے ۔