Breaking NewsEducationتازہ ترین
ای ٹرانسفر سے ہٹ کر ہونیوالے تبادلوں کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ای ٹرانسفر سے ہٹ کر ہونیوالے تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کی ٹرانسفر پالیسی میں نرمی کردی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ای ٹرانسفر سے ہٹ کر ہونیوالے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیر سکولز ایجوکیشن کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔
اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز صائمہ سعید کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
محکمہ سکولز تبادلے : 5 روز میں چھ ہزار سے زائد درخواستیں موصول
ایوان وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو انکوائری کی ذمہ داری دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔



















