Breaking NewsEducationتازہ ترین
کالجز کے تدریسی اوقات کار بھی کم کردئیے گئے
پنجاب کی حکومت نے طلباء کو گرمی کی شدید لہر سے بچانے کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے اوقات مختصر کر دیئے۔ اب تمام کالج بھی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گے۔
صوبائی حکومت نے سکولوں کے اوقات پہلے ہی صبح گیارہ بجے تک مختصر کر دیئے ہیں، آج منگل کے روز سے 31 مئی تک کالجز کے نئے اوقات کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری کالجز صبح 7:30 بجے سے صبح 11:30 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں کریں گے۔
کالجز میں ایوننگ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوا کرے گی۔