خواجہ سرا طلباء کے لیے دو اضافی لیب رومز کا افتتاح
سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کوکھر نے گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائی سکول ملتان میں خواجہ سرا طلباء کے لیے دو اضافی لیب رومز کا افتتاح کر دیا۔
یہ کمرے ایف ڈی او ارتقاء اور ڈبلیو ایچ ایچ کی معاونت سے تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ خواجہ سرا طلباء کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبیداللہ کوکھر نے کہا کہ خواجہ سرا معاشرے کا ایک پسماندہ طبقہ ہے، اور ہم ان کے لیے تعلیمی سہولیات یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ایف ڈی او کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صرف تین ماہ کی مدت میں کمرے تعمیر کر دیے۔
اس موقع پر سی ای او ایف ڈی او غلام مصطفی، پروگرام مینیجر پرویز اقبال، پراجیکٹ مینیجر علی اعجاز، کوارڈینیشن افیسر توقیر طالب اور مظہر نواز صدیقی سی ای او ارتقا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبیداللہ کوکھر نے مزید کہا کہ خواجہ سرا طلباء کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے اور ہم اس عزم پر قائم ہیں کہ اس طبقے کو بھی تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ یہ افراد باعزت زندگی گزار سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں.