زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز کے ملازمین کو میڈیکل الاونس میں ریلیف مل گیا، کروڑوں کی کٹوتی رک گئی پنجاب حکومت نے زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کا میڈیکل الاونس ختم کرتے ہوئے گزشتہ 12سال کے واجبات وصول کرنے کا حکم دیا تھا ، جس پر عدالت سے حکم امتناعی لیا گیا مگر یہ عدالتی حکم تین ماہ قبل یونین کی طرف سے پیروی نہ کرنے پر ختم ہوگیا اور ملازمین، اساتذہ اور افسروں سے ریکوری اور کٹوتی شروع ہوگئی، اس فیصلے سے یونیورسٹی کے تمام ملازمین کو شدید مالی خسارے کاسامنا کرنا پڑا۔
تاہم نو منتخب صدر ایمپلائز یونین غلام حر غوری نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کیا اور ملازمین کی مشکلات بارے آگاہ کیا ، جس پر عدالت نے فوری طور پر میڈیکل الاؤنس بحال کرتے ہوئے کٹوتی روکنے کا حکم صادر کردیا، جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس بارے میں جنرل سیکرٹری ندیم عباس بوسن فنانس سیکرٹری رفاق علی اعوان سیکرٹری نشر واشاعت ملک بلال جن وینس ممبر مجلس عاملہ خرم عظیم کا کہنا ہے کہ ملازمین کے میڈیکل کا ایشو حر غوری کی قیادت میں حل کرلیا گیا ہے، پھر اس کو ہائی کورٹ سے بحال کروایا، اور اب ملازمین کو مکمل میڈیکل الاؤنس ملے گا، یہ یونین ملازمین کی فلاح کا ایجنڈا لیکر میدان میں آئی ہے، حلف اٹھانے سے قبل میڈیکل الاونس کی بحالی کا وعدہ پورا کردیا ہے ۔