ویمن یونیورسٹی ملتان : دماغی امراض ڈیمینشیا اور الزائیمر بارے سیمینار کا انعقاد
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام دماغی امراض ڈیمینشیا اور الزائیمر بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر اے سجاد تھے۔
انہوں نے دماغی امراض بارے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہ ہم میں سے بہت سے افراد عُمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت بُھلکڑ بن جاتے ہیں، یہ پریشان کُن ہوسکتا ہے کہ یہ ڈیمنشیا یا الزائمر کے مرض کی ایک ابتدائی علامت ہوسکتی ہے، مگر اِس کی بہت سی دیگر وجوہات ہیں ۔
ہم میں سے صِرف کُچھ ہی لوگ ڈیمنشیا کے زیادہ سنگین مسائل سے دوچار ہوں گے، بہت سی چیزیں ہماری یادداشت پر اثرانداز ہوسکتی ہیں ، ایسی چیزیں جیسے کہ ذہنی تناؤ، ڈپریشن، غم، حتیٰ کہ جِسمانی بِیماریاں جیسے کہ وٹامنز کی کمی یا انفیکشنز ہونا اس لئے تمام عوامل کا ادراک ہونا ضروری ہوتا ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اپلائیڈ سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ مشرف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے ایک معلومات سے بھر پور سیمینار کا انعقاد کیا یہ ایسی بیماریاں ہیں جس ہر گھر کا فرد متاثر ہوتا ہے، اس سیمینار سے سب کو اپنے پیاروں کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ملے گی ۔
اس موقع پر آگاہی واک کی بھی کی گئی، جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔