صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے دلکش ملتان کا منصوبہ شروع

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا کے کہ شہر اولیاءکی تاریخی عمارات اور صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے دلکش ملتان کا منصوبہ شروع کردیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں چوک گھنٹہ گھر کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن اور لائٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کا خوشگوار احساس دلایا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک گھنٹہ گھر بلڈنگ میں لائیٹنگ کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر والڈ سٹی پراجیکٹ کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت گھنٹہ گھر کو رات کے اوقات میں دلکش بنانے کیلئے خوبصورت لائٹس لگائی گئی ہیں ، جبکہ عمارت کا سٹرکچر بھی بہتر کیا جارہا ہے۔
طاہر وٹو نے کہا کہ اگلے مرحلے میں دہلی گیٹ اور تاریخی فصیل کو بھی لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے تاریخی مقام کے طور پر بہتر کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی پراجیکٹ کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ، اور تمام سکیموں کو مکمل کیا جائے گا۔
قبل ازیں والڈ سٹی پراجیکٹ کے افسران محمد حسن،محمد سرمد اور محمد عمیر نے تاریخی عمارات کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔




















