Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی نے پیسفک کالج کو 69 سے ہرادیا

ایمرسن یونیورسٹی گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے 169رنز بنائے ۔
شازل خان نے 50 ارسلان 39 اورمنیب 29رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
جواب میں پیسفک کالج کی ٹیم سو رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔
علی احمد نے نو رنز دیکر 4 کھلاڑی آوٹ کئے، جبکہ سانول اور ابرار نے دو دو آوٹ کئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان اور ایئر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ، ڈائریکٹر سپورٹس ظفر شیروانی، پروفیسر آفتاب خاکوانی بھی موجود تھے ۔



















