Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کو 1 اننگ 47 رنز سے شکست

پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے جیت لیا، پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز کی تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سلمان علی آغا اور عامر جمال کی نصف سنچریاں رائیگاں گئی،

ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پانچویں دن پہلے سیشن میں سلمان علی آغا اور عامر جمال نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔

سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی 8ویں نصف سنچری مکمل کی، اور جیک لیچ کی گیند پر 84 گیندوں پر 7 چوکوں کی مددسے 63 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز بنے تھے۔

انکا ساتھ دینے والے عامر جمال نے ٹیسٹ کئیرئر کی دوسری نصف سنچری 92 گیندوں کا سامنے کرتے ہوئے مکمل کی، جس میں 5 چوکے شامل تھے۔

دو مرتبہ چانس ملنے کے باوجود شاہین شاہ آفریدی ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کرسکے ، اور 10 کے انفرادی سکور پر جیک لیچ کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے۔ نسیم شاہ چھکا مارنے کے بعد لیچ کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

ابرار احمد ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ بیٹ کےلئے نہ آسکے، جبکہ عامر جمال 55 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس ،گس اٹکنسن نے 2-2، اور کرس واکس نے وکٹ حاصل کی۔

ٹرپل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ ہیری بروک قرار پائے۔

سکور یہ رہے۔
پہلی اننگ
پاکستان 556
انگلینڈ 7/823 اننگ ڈکلئیر
دوسری اننگ
پاکستان 220

اس پہلے ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم تمام شعبوں میں ناکام ہوگئی، باولنگ اور فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی نہ چل سکی اور دوسری اننگ میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور وقفے وقفے سے خزاں رسیدہ پتوں کی مانند وکٹیں گرتی ہیں۔

محض 82 کے مجموعی سکور پر 6 وکٹیں گر چکی تھی، ایسا لگتا تھا کہ میچ کبھی بھی ختم ہوسکتا ہے، لیکن سلمان علی آغا اور عامر جمال نے ٹیم کو سہارہ دیا اور 70 رنز کی شراکت داری قائم کی، سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں آج دن کے آغاز میں پچ پر درمیانہ رولر کےذریعے گھاس اور کریکس کو ختم کیا گیا یے تاکہ وکٹ تیز ہوسکے جس سے بیٹنگ میں مدد کی توقع ظاہر کی گئی تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم نے ہیوی رولر کے
ذریعے پچ سے گھاس اور کریکس کو ختم کروایا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button