ایمرسن یونیورسٹی اور سٹیٹ بینک کے اشتراک سے بڑی تقریب
ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے فارن ایکسچینج فریم ورک، اور تھلیسمیا کی روک تھام اور اگاہی کے حوالے سے شعبہ صحت کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی فارن ایکسچینج فریم ورک کے حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے کے اشتراک سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمنار کا مقصد طلباء میں جدید رجحانات کے مطابق باعزت روزگار کمانا اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے، آج دنیا سمٹ کر گلوبل ولیج بن چکی ہے اور اس میں معاشی ترقی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے یونیورسٹی کے طلباء کو ان لائن کاروبار و رزق کمانے کے ہنر سے اگاہ ہونا چائیے۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل انفلوئینر سٹیٹ بینک آف پاکستان کرن امجد نے طلباء کو کاروبار کے ذرائع اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ کے حواے سے اگاہ کرتے ہوئے کیا کہ طلباء کا جدید ٹیکنالوجی کو اپنی تعلیمی سفر میں شامل کرنا ضروری ہے، مرزا ندیم بیگ نشینل بینک آف پاکستان نے ای روزگار اور کاروبار کے حوالے سے مارکیٹ میں موجود رحجانات سے اگاہ کیا۔
صدر شعبہ اکاوئنٹگ اینڈ فنانس ڈاکٹر ساجد نواز نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
علاؤہ ازیں تھلیسمیا کی روک تھام اور اگاہی کے حوالے سے ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام الغزالی ہال میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا، اپنے خطاب میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اس مرض کے حوالے سے اگاہی اور تعلیم دینے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر عدنان ندیم خالد ریجنل انچارج تھلیسمیا نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے اس کی احتیاط اور علاج بارے گفتگو کی، ڈاکٹر رانا ذوالفقار ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ عمرانیات بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے پاکستان میں اس بیماری کی بڑھتی ہوئی تعداد کی معاشرتی وجوہات کا ذکر کیا۔
ڈاکٹر کامران اشفاق انچارج کینسر وارڈ و تھیلسیمیا چلڈرن ہسپتال ملتان نے احتیاطی تدابیر اور مریض بچوں کی حفاظت اور علاج پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر مقصود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر وجے لال نے محکمہ ہیلتھ کی طرف سے انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، دونوں سیمنار میں یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔