Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی سپورٹس سیٹوں پر گھپلے، ہائی کورٹ کا ایکشن

زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس سیٹوں پر سیاسی اورسفارشی طلباء کو داخلہ دینے کا انکشاف ، ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے سپورٹس ٹرائلز میں بے ضابطگیاں؛ پروفیشنل کھلاڑیوں سے بدتمیزی، ٹیچرز سلیکٹرز بنے رہے

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس سیٹوں پر داخلے میں سفارشی اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے امیدواروں کو داخلے دینے کا انکشاف ہوا، جس پر متاثرہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : سپورٹس سیٹوں پر داخلے ،ٹرائلز کمیٹی کا اعلان

عدالت عالیہ ملتان بینچ میں محمد حمزہ ، محمد حذیفہ اور دیگر نے یونیورسٹی انتظامیہ اور دو طالب علموں بلال احمد اور محمد نعمان الٰہی کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے انہوں نے سپورٹس سیٹوں پر ایل ایل بی میں داخلہ لینے کے فارم جمع کروائے، یونیورسٹی نے جو مقررہ طریقہ کار اوراہلیت مقرر کی، اس پر پورا اترتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : سپورٹس سیٹوں پر داخلے ،ٹرائلز کمیٹی کا اعلان

وہ ایک پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی ہیں، جو انٹر بورڈ ٹورنامنٹ اور پی سی بی کے ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں، یونیورسٹی کی طرف سے منعقد ہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں نے بھرپور پرفارم کیا مگر سپورٹس کمیٹی نے ان کی سلیکشن کو مسترد کردیا اور نان پروفیشل کھلاڑی بلال احمد اور محمد نعمان الٰہی جن کا کھیل سے تعلق بھی نہیں تھا کو ایل ایل بی 5سالہ پروگرام میں داخلہ دے دیا، جو یونیورسٹی کے خصوصی کھیلوں کی داخلہ پالیسی کے خلاف ہے۔

یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق صرف وہی امیدوار جن کے پاس اسپورٹس سرٹیفکیٹ ہیں، اہل ہوں گے مگر اقربا پروری کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامی نے مقررہ معیار اور قانون پر عمل نہیں کیا اور دونوں امیدواروں کے پاس سپورٹس کے سرٹیفکیٹس بھی نہیں تھے داخلہ دے دیا گیا اور میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا۔

داخلوں میں فراڈ کے حوالے سے میڈیا نے بھی نشاندہی کی مگر انتظامیہ نے اس پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا اور ہماری اپیلیں بھی مسترد کردی گئیں، جس پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ یہ ایک منفرد کیس ہےہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرے تاکہ امیدواروں کا تعلیمی نقصان نہ ہو، جن امیدواروں کو نوازا گیا ہے ان کے داخلے منسوخ کئے جائیں اورمیرٹ پر داخلے دئے جائیں۔ جس پر عدالت عالیہ نے زکریایونیورسٹی حکام سے فوری جواب طلب کرلیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس سٹیوں پر داخلے پر خلاف میرٹ بھرتیوں کی بازگشت سنائی دی گئی تھی، یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 16کھلاڑیوں کوصرف بیڈ منٹن کی ٹیم میں سلیکٹ کرکے داخلہ دیا گیا جو کھیلنا بھی نہیں جانتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی فہرست ایک سیاسی گھر سے آئی تھی جو وائس چانسلر نے پوری کی، پوری ایک ہی گیم میں سلیکٹ کرادی اور ان کھلاڑیوں کی فہرست یونیورسٹی ویب سائٹ بھی جاری کردی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button