سمرا پبلک سکول کا کروڑوں کا سامان اندر بند، طلبا کی سڑک پر کلاسز جاری

گورنمنٹ سمرا پبلک سکول کے سیل ہونےکے بعد انکشاف ہوا ہے کہ سکول میں موجود کروڑوں روپے کا سامان نکالنے کی مہلت ہی نہیں دی گئی، سارا ریکارڈ بھی اندر ہے، جس کے بعد اس کوسیل کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
سمرا پبلک سکول قصہ پارینہ بن گیا، محکمہ سکولز منہ دیکھتا رہ گیا
محکمہ سکولز ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول میں پورا کمپیوٹر سسٹم نصب ہے، جبکہ کچھ عرصے قبل سکول کی ساری الیکڑک وائرنگ نئی لگائی گئی ۔
سارا فرنیچر اور الیکٹریکل کا سامان بھی سکول میں اندر بند کردیاگیا ہے، جو سرکاری مال کی بے قدر ی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جبکہ اس اراضی کے حوالے سے حکومت کے قوانین موجود ہیں، مگران کو نظر انداز کردیاگیا ہے۔
دوسری طرف طلبا اور اساتذہ نے پڑھا ئی ختم نہیں کی اور سٹرکوں پر کلاسز کا عمل جاری ہے گزشتہ روز بھی حسن پروانہ روڑ کے کنارے کلاسز جاری رہیں۔
طلبا کا کہناتھا کہ امتحانات سر پر ہیں ایسے میں گھر کیسے بیٹھ جائیں ٹیوشن پڑھنے کے پیسے نہیں ہیں اعلیٰ حکام ہماری مشکلات کا جائزہ لیں اور عدالت سے ریلف دلائیں ۔
دوسری طرف محکمہ سکولز حکام کا کہناہے کہ فیصلے کے خلاف سوموار کو رٹ دائر کی جائے گی، محکمے کے پاس سرکاری فیصلے کے ثبوت موجود ہیں امید ہے عدالت بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے بہتر فیصلہ کرے گی ۔



















