Breaking NewsEducationتازہ ترین
طلباء کو سستی اور رعایتی موٹر سائیکل دینے کا پلان فائنل
پنجاب حکومت نے طلبا کو سستی اور رعایتی موٹر سائیکل دینے کا پلان فائنل کرلیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے طلباء کی آسانی کے لیے سستی موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے پر سستی اور رعائتی ای بائیک دینے پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، کالج اور یونیورسٹی کے دس ہزار طلباء کو نرم قرض پر یہ ای بائیک دی جائے گی۔ ای بائیک دینے کے حوالے سے نگران حکومت نے پلان فائنل کر لیا۔
چیرمین پی اینڈ ڈی نے اس حوالے سے اجلاس آج بدھ کو طلب کر لیا، چیرمین پی اینڈ ڈی کے اجلاس کے بعد نگران وزیر اعلیٰ اس کی منظوری دیں گے۔