Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز کو داخلے کا بڑا ہدف دے دیا گیا

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز کو گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ داخلے کرنے کا ہدف دے دیا، ہدف پورا نہ کرنیوالے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کیخلاف کارروائی ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں جاری انٹرمیڈیٹ پروگرام میں رواں سال بیس فیصد زیادہ داخلے کیے جائیں گے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

محکمہ کی جانب سے اہداف پورے نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، گزشتہ دو سال سے سرکاری کالجز میں داخلے کم ہوگئے ہیں ۔

گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں 6 لاکھ داخلے ہوئے تھے، رواں سال محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 7 لاکھ داخلوں کا ہدف دے دیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button