Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : رجسٹرار کی غیر قانونی تعیناتی، عدالت عالیہ نے وائس چانسلر کو طلب کرلیا

ویمن یونیورسٹی ملتان میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف عدالت عالیہ ملتان میں رٹ پیٹشن دائر کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل عرفان حیدر شمسی۔ ملک محمد بخش کھاکھی، اے اے جی نےموقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی کے ایکٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے محروم علاقوں میں شرح خواندگی کو بڑھانے اور آس پاس کی تعلیم یافتہ خواتین کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ویمن یونیورسٹی کوقائم کیاگیا تھا۔

ویمن یونیورسٹی میں پرنسپل اسامیاں (رجسٹرار، کنٹرولر اور ٹریژر) تین سال کی مدت کی پوسٹیں ہیں لیکن 2019 سے اب تک کوئی مستقل تقرریاں نہیں کی گئی اور ایڈہاک بنیادوں پر کام چلایا جارہا ہے۔

وائس چانسلرنے تدریسی مقصد کےلئے مقرر اساتذہ کو ان نتظامی عہدوں پر اضافی چارجز تفویض کرکے یونیورسٹی چلارہی ہیں جبکہ ہزاروں طالبات کا پڑھائی کا نقصان ہورہا ہے، ڈاکٹر میمونہ کو بھی اضافی چارج دیا گیا، ان کو ا س سیٹ پرکام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، اسی گراونڈ پر سابق قائم مقام رجسٹرار قمر رباب کو بھی 26جولائی 2022میں عدالت احکامات کی روشنی میں ہٹایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حالیہ ایک فیصلے میں طویل مدت کے قائم مقام چارج پوسٹنگ کی مذمت کی ہے اور بروقت مستقل تعیناتی کرنے کی ہدایت کی ہے، قانونی طور پر کسی بھی پرنسپل سیٹ پر اضافی چارج کےساتھ چھ ماہ سے زائد پوسٹنگ نہیں دی جاسکتی ہے جبکہ ڈاکٹر میمونہ ایک سال سے زائد عرصے سے اس سیٹ پر براجمان ہیں، جو عدالت عالیہ کے 2022 کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے اور غیر قانونی ہے جبکہ ایچ ای ڈی کے مراسلے میں ان اسامیوں پر تعیناتی کے لئے بھرتی کا عمل کرنے کا کہا گیا ہے مگر دوسال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے ان اسامیوں پر مستقل بھرتی نہیں کی گئی ہے۔

ان حقائق کی روشنی میں اپیل ہے کہ ڈاکٹر میمونہ خان کی بطور قائم مقام رجسٹرار تعینات کو غیر قانونی قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کی طرف سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو لکھے گئے کو بطور ثبوت پیش کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اضافی چارج صرف ایک کیلنڈر سال میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ڈاکٹرمیمونہ کو 17 اگست 2023 کے آفس آرڈر کے ذریعے اضافی چارج دیا گیا ہے اور وہ اس چارج کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو غیر قانونی ہے، اس لئے یونیورسٹی کی وائس چانسلر اس بارے میں اپنا موقف 15 اکتوبر کو پیش ہوکر جمع کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button