زکریا یونیورسٹی : وائس چانسلر بے خبر، ریوڑیاں اپنے اپنوں میں بانٹ دی گئیں
زکریا یونیورسٹی کی ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی اجلاس کے منٹس میں تبدیلی کردی گئی، 20جولائی کو ہونے والے اجلاس میں جو فیصلے کئے گئے وہ پہلے تنقید کے زد میں تھے کہ یہ گھر موجودہ انتظامیہ بزوٹا کے افراد کو الاٹ کئے گئے ہیں، اور یہ گھر 2024میں خالی ہونے تھے، مگر ایک اور پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کے نئے عہدیدار مقرر
جاری ہونے والے منٹس میں یہ بات سامنے آئی کے فیصلوں کے بر خلاف گھروں کی الاٹمنٹ کردی گئی، جس پر ایک ممبر سینڈیکیٹ سمیت تین پروفیسروں نے رجسٹرار کے آفس میں احتجاج کیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : اندھا بانٹے ریوڑیاں ۔ ۔ ۔ اپنے اپنے کو دے
ڈاکٹر فرح ارسلان صدیقی، ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈاکٹر عثمان سلیم نے رجسٹرار کی توجہ اس بابت کرائی، مگر انتظامیہ نے بوکھلاہٹ میں نوٹیفکیشن تقسیم کردیا اوران کی بات کو توجہ نہ دی ۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ منٹس جاری ہونے میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو اندھیرے میں رکھا گیا اور ان کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی گئی، اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے جونیئر پروفیسر کو بی کیٹگری کا گھر الاٹ اساتذہ کا احتجاج
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئٹم نمبر 22سی کیٹگری کا مکان محمد ابرہیم کو الاٹ کیا گیا، جبکہ اجلاس میں یہ آئٹم زیر بحث ہی نہیں آیا، اور نہ اس مکان کا تذکرہ کیاگیا، مگر نوٹیفکیشن میں یہ گھر ان کو الاٹ کر دیا گیا، اسی طرح ڈاکٹر اسحاق فانی کا خالی کردہ گھر اجلاس میں ڈاکٹر رحما کو الاٹ کیاگیا، مگر منٹس میں یہ گھر ڈاکٹر عامر نواز کو الاٹ کردیا گیا ،ایک خاتون جنہوں نے ڈوپلیکس کے لیے اپلائی نہیں کیا لیکن بزوٹا کے حامی ہونے اور ڈاکٹر نجم کو فائدہ پہنچانے کے لیے انہیں الاٹ کیا گیا۔
صورتحال یہ ہے اس وقت صرف ایک گھر خالی ہے مگر 22 افراد کو الاٹ منٹ کردی گئی ہے، جو آئندہ برس 2024 میں گھروں میں داخل ہوسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا الیکشن آنے والا ہے اس لئے بزوٹا گروپ الاٹمنٹ کے معاملے میں متحرک ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ریحانہ کوثر اور ڈاکٹر محمد رزاق کو اے کیٹگری کے گھر الاٹ کیے گئے، جب کہ ڈاکٹر منہاج احمد خان، ڈاکٹر عبدالستار ملک، ڈاکٹر زاہد شفیق، ڈاکٹر طاہر حسن قریشی، ڈاکٹر شاہد فرید، ڈاکٹر طاہر حسن قریشی، ڈاکٹر شاہد فرید اور دیگر کو بی اور سی کٹیگری کے گھر الاٹ کیے گئے ہیں۔