باڈر گواسکر ٹرافی: آخری معرکے میں انڈین ٹیم پہلی اننگ میں 185 پر آؤٹ، آسٹریلیا کے 1 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز ، 176 کا خسارہ باقی
6 کھلاڑی 20 سے زائد رنز ہی نہ بنا پائے، رشابھ پینٹ 40، رویندرا جدیجا 26 کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، سکاٹ بولینڈ کی 4 وکٹوں کے ساتھ تباہ کن باؤلنگ
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں باڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں کپتان روہت شرما کو "آرام” کا موقع دیا گیا ہے ، کپتانی کے فرائض جسپریت بمراہ سر انجام دے رہے ہیں ، انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انڈین بیٹرز آسٹریلوی بالرز کا سامنا نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ پوری انڈین ٹیم 72.2 اوور میں 185 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
باڈر گواسکر ٹرافی: انڈیا کو 184 رنز سے شکست، آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل
پہلی وکٹ 11 کے مجموعی سکور پر گری کے ایل راہول 4 رنز پر سکاٹ بولینڈ نے آؤٹ کیا ، یشوی جیسوال 10، شبھمن گل 20، ویرات کوہلی 17، رشابھ پینٹ 40، روندرا جدیجا 26 جبکہ نتیش کمار ریڈی بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔
واشنگٹن سندر 14، پراسدھ کرشنا 3 رنز پر آؤٹ ہوئے ، جسپریت بمراہ 22 رنز بنا سکے اور محمد سراج 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولینڈ نے 4، مچل سٹارک 3، پیٹ کمنز 2 اور ناتھن لوئن نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
بعد ازاں بیٹنگ کرتے ہوئے پیلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالیے، آؤٹ ہونے والے بیٹر عثمان خواجہ نے 2 رنز بنائے اور جسپریت بمراہ کی گیند پر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔