پاکستان میں کھجور کی کاشت اور پیداوار کے فروغ کے لیے انٹرنیشنل سمینار کا انعقاد

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف آئی پی بی کے زیر اہتمام پاکستان میں کھجور کی کاشت اور پیداوار کے فروغ کے لیے انٹرنیشنل سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سمینار کے انٹرنیشنل سپیکر پروفیسر ڈاکٹر راشد الحیائ(سلطان قابوس یونیورسٹی) اور پروفیسر ڈاکٹر سرور مرضد تھے ۔انٹرنیشنل سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کھجور کی اہمیت پر مختصر بات کی ۔
فیصل راشد الحیائ عمان سے بات کرتے ہوئے کھجور کی پیداوار اور کاشت کے حوالے سے عمان میں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ایگراکالوجی جدید ایگریکلچر کے فروغ کے لیے بہت ضروری ہے ۔لہذا جدید طریقوں کے ذریعے ہم اچھی پیداوار لیتے ہوئے کھجور کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں ۔
دنیا میں کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے عمان پہلے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے ۔
مزید عمان میں کھجور کی پیداوار اور کوالٹی کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ عمان میں کھجور کی کاشت 75 فیصد رقبہ پر ہوتی ہے ، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کے سائنسدان مل کر اپنی تحقیقی صلاحیتوں کے ذریعے کھجور کی کاشت پیداوار اور کوالٹی کو بڑھائیں گے ۔
پروفیسر ڈاکٹر سرور مرضد نے دنیا میں کھجور کی پیداوار کے بارے میں بتایا کہ پاکستان کھجور کی ایکسپورٹ کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہے ۔
لیکن اپنی اچھی پیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے جو پیسہ کمایا جاتا ہے وہ بہت کم ہے ۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر محمد شعیب،پلوشہ خانم سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے موجود تھی۔




















