ویمن یونیورسٹی ملتان میں لیپ ٹاپ کی تقسیم آج ہوگی
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے سلسلے میں طالبات کی تصدیق کا عمل گزشتہ روز مکمل کرلیاگیا۔
ایچ ای سی کے نمائندے کی موجودگی میں 548 طالبات کی کوائف چیک کئے گئے، اور لیپ ٹاپ کےلئے اہل قرار دیاگیا۔
یہ لیپ ٹاپ ایک تقریب میں آج تقسیم جائیں گے، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی، جن شعبہ جات کی طالبات کو لیپ ٹاپ دئے جائیں گے، ان میں زوالوجی ، عربی اور اردو کی 98، اسلامیات ، شماریات، سیاسیات، میتھ اور فزکس کی 109،فارمیسی، پبلک ہیلتھ، ماحولیات، مینجمنٹ سائنسز، بائیو کیمسٹری، باٹنی کی 95، مالیکولر بائیولوجی ، سوشیالوجی ، اپلائیڈ سائیکالوجی، انگلش کی 101، ایجوکیشن ، اکنامکس ، آئی ٹی، کی 95۔ اور کیمسٹری ، آرٹس اینڈ ڈیزائن اور ماس کمیونیکشن کی 58طالبات شامل ہیں۔
تقریب جناح آڈیٹوریم میں 10 بجے منعقد ہوگی، طالبات کو کوائف ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس پروگرام کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مدیحہ اکرم ہیں۔