زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کی بدترین صورتحال
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ابھی صرف چھ ہزار 300 امیدواروں نے واجبات ادا کیے، معاشی بحران میں گھری زکریا یونیورسٹی کےلئے ایک بری خبر یہ ہے رواں برس داخلہ لینے والے امیدواروں کی تعداد انتہائی کم ہے، صرف سائنس مضامین، کامرس، بینکنگ اینڈ فنانس کے مضامین اور انجینئرنگ کے سوائے طلباء کی دلچسپی معمولی دیکھنے میں آئی ، رہی سہی مہنگائی اور یونیورسٹی کے فیس سٹرکچر نے پوری کردی۔
ذرائع کے مطابق بی ایس جینڈر سٹڈی میں صرف 8 طلبا ، ہسٹری میں11، مطالعہ پاکستان میں 25 ہیں، جبکہ ان شعبوں میں اساتذہ کی تعداد طلباء سے زیادہ ہے، جو یونیورسٹی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں، جبکہ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلوں میں کمی یونیورسٹی انتظامی معاملات میں خرابی کی وجہ سے ہے، شہری اب اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں، جبکہ شہر میں دیگر یونیورسٹیاں کھل گئی ہیں، جن کی وجہ سے اب کوئی زیادہ دلچسپی نہیں لیتا۔