Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کی بدترین صورتحال

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ابھی صرف چھ ہزار 300 امیدواروں نے واجبات ادا کیے، معاشی بحران میں گھری زکریا یونیورسٹی کےلئے ایک بری خبر یہ ہے رواں برس داخلہ لینے والے امیدواروں کی تعداد انتہائی کم ہے، صرف سائنس مضامین، کامرس، بینکنگ اینڈ فنانس کے مضامین اور انجینئرنگ کے سوائے طلباء کی دلچسپی معمولی دیکھنے میں آئی ، رہی سہی مہنگائی اور یونیورسٹی کے فیس سٹرکچر نے پوری کردی۔

ذرائع کے مطابق بی ایس جینڈر سٹڈی میں صرف 8 طلبا ، ہسٹری میں11، مطالعہ پاکستان میں 25 ہیں، جبکہ ان شعبوں میں اساتذہ کی تعداد طلباء سے زیادہ ہے، جو یونیورسٹی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں، جبکہ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلوں میں کمی یونیورسٹی انتظامی معاملات میں خرابی کی وجہ سے ہے، شہری اب اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں، جبکہ شہر میں دیگر یونیورسٹیاں کھل گئی ہیں، جن کی وجہ سے اب کوئی زیادہ دلچسپی نہیں لیتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button