Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : آم کے بارے میں سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آم کی تصدیق شدہ نرسری کے مسائل اور ان کا حل، سرٹیفیکیشن سسٹم کی اہمیت، حکومتی ضابطے، ٹیکنالوجی کا استعمال، تربیت اگاہی کے موضوع پر ڈیپارٹمنٹ اف ہارٹیکلچر اور شعبہ عام کے باہمی تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ نرسری میں مینگو گروورز کو ایسے پلانٹس دیے جائیں، جو سرٹیفائیڈ اور ٹیگ شدہ ہوں تاکہ مینگو کے اندر بیماریوں اور (حشرات) کی پیسٹ کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

موجودہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دور میں پودے اس قسم کے تیار شدہ دیے جائیں جو تیسرے سال پھل دینا شروع کر دیں، پہلے ماضی قریب تک ایک نسل پودا لگاتی تھی اور دوسری نسل پھل کھاتی تھی۔

ڈاکٹر کاشف رزاق نئے یونیورسٹی میں موجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آم کی جدید نرسری اور سرٹیفیکیشن سسٹم کے بارے میں اگاہ کیا۔

شعبہ تحقیق آم عبدالغفار گریوال نے نرسریوں کے سرٹیفیکیشن سسٹم موجودہ صورتحال حکومتی ضابطے اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
مزید کہا کہ آم کی نرسری کے لیے پانی اور متناسب کھادوں کے استعمال بارے بھی بات کی۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی اور شعبہ تحقیق کام سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آم کے کاشت کاروں کو سرٹیفیکیشن سسٹم میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی سفارشات دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button