Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش یوتھ سیریز: سموگ نے ملتان سٹیڈیم کوگھیرے میں لےلیا
پاکستان اور بنگلادیش کی انڈد 19ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری واحد چار روزہ میچ میں سموگ تاخیر کا باعث بننے لگی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گردونواح میں مختلف فیکٹریاں موجود ہیں، جہاں پر پہلی شفٹ کا آ غاز صبح آ ٹھ بجے سے ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے نکلنے والا دھواں اسٹیڈیم کے گردونواح میں سموگ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
میچ کے پہلے روز بھی شام کے وقت سموگ زیادہ ہونے کی وجہ سے روشنی کم ہونے پر 13 اوورز قبل کھیل کا اختتام کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔
گزشتہ روز بھی دوسرے روز کے کھیل کے آ غاز سے قبل بھی سموگ کی وجہ سے ایمپائر روشنی کا جائزہ لیتے رہے۔