Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل 8 : 7ویں میچ کے لئے ٹیموں کی ملتان اسٹیڈیم آمد ، وارم اپ سیشن جاری

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 7ویں میچ کے سلسلے میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے بھر پور وارم اپ سیشن جاری ہے، دونوں ٹیموں کی جناب سے نیٹ پریکٹس کی جارہی ہے۔
لیگ کا ساتواں میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔
ہفتہ وار تعطیل کے باعث شائقین کرکٹ کی آمد جاری ہے، جن بڑی تعداد بچوں ، خواتین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: 5واں معرکہ 56 رنز سے ملتان سلطانز کے نام
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے اپنے آخری میچ میں پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔




















