Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8: 5واں معرکہ 56 رنز سے ملتان سلطانز کے نام

چھکوں کی برسات میں ملتان سلطانز کا جیت کا سفر جاری، زلمی 56سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسامہ کی گھومتی گیندوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ،حارث اور سائم کے سوا کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا پوری ٹیم154پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں کھیل کا آغاز حارث اور بابر اعظم نے کیا، برق رفتاری سے اننگز کاآغاز کرنے والے بابر 9رنز بناکراحسان اللہ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔

سائم اور حارث نے رن ریٹ برقرار رکھتےہوئے تیزی سے کھیلے مگر 88 کے مجموعی سکور پر حارث آفریدی کی ڈائریکٹر تھرو کا نشانہ بنے، انہوں نے چارچھکوں کی مدد سے 40رنزبنائے۔

ٹام کھولر کو اسامہ نے تین رنز پر آوٹ کیا، رومن پاول کو عباس آفرید ی نے 23 رنز پر آوٹ کیاان کی اننگز میں دو چھکے شامل تھے، راجہ پکاسا ایک رنز بنا سکے وہ اسامہ کا شکار بنے ،جیت کی امید سائم ایوب کو 53رنز پر اسامہ نےبولڈ کردیاان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

ن کے بعدوکٹوں کی جھڑی لگ گئی اور پوری ٹیم 154 پر آوٹ ہوگئی اسامہ میر اور احسان اللہ نے تین تین جبکہ عباس آفریدی نے دو آوٹ کئے
اس سے قبل ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کےلئے 211 کا ٹارگٹ دیا ، شان مسعود اور محمد رضوان کی جانب سے ا ننگز کا شاندار آغاز کیا گیا، دونوں بیٹرز نے کھل کر گراؤنڈ کی چاروں جانب شاٹس کھیلے، اور 37 گیندوں پر پارٹنر شپ کی مد میں 50 رنز جوڑے۔شان مسعود نے 25 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنائے، ان کو سلمان ارشاد نے آوٹ کیا، جبکہ جس کے بعد رئیلی روسو نے وکٹ سنبھالی ان کا ساتھ محمد رضوان نے دیا۔

انہوں نے 42 گیندیں کھیل کر 66 سکور بٹورے۔ان اننگز 9 چوکے ،ایک چھکے سے سجی تھی ۔

انہوں نے 23 گیندیں کھیل کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ ان کو سفیان مقیم نے پویلین پہنچایا روسو نے ایک بار عمدہ اننگز تراشی اورففٹی کے ساتھ 36 گیندوں پر76 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ملر 23اور پولارڈ 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2، سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button