ویمن یونیورسٹی میں نیب کا آگاہی ہفتہ شروع ہوگیا
ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیب کے زیراہتمام اینٹی کرپشن ویک شروع ہوگیا۔
افتتاح ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کیا، جبکہ ججز کے طور پر ڈاکٹر شاہدہ رسول ، سارہ مجید، ہانیہ منیر، منزہ نور، اقرا اشرف، سونیا ناصر اور ڈاکٹر ریما نذر تھیں۔
اینٹی کرپشن ویک چار روز تک جاری رہے گا ۔
پہلے روز طالبات کے درمیان کرپشن سے متعلق پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے، نتائج کے مطابق پینٹنگ میں پہلی پوزیشن مسکان احسن ، دوسری پوزیشن سحرش عمر اور تیسری پوزیشن طوبیٰ خان نے حاصل کی۔
جبکہ مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن رمشا نواز، دوسری پوزیشن عروج امیتاز اور تیسری پوزیشن زوہا سہیل نے حاصل کی ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کہا کہ کرپشن کا ناسور تب ختم نہیں ہو گا، جب تک ہر ایک انسان کو اس کے حقوق میں آزادی نہیں ملے گی۔
ہم سب کو مل کر انفرادی اور اجتماعی طور پر کرپشن کو ختم کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی معاشرے میں امن قائم نہیں ہوگا۔
جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائینگے ۔