پاک انگلینڈ سیریز : دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کے لئے نئے ایس او پیز جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے وی وی آئی پی انضمام الحق اور وی آئی پی وقار یونس انکلوثر کے ٹکٹ فروخت کرنے کےلئے پیش نہیں کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے ٹکٹ کی خریداری میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
پاک انگلینڈ ٹیموں کی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ
کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم مختلف پوائنٹس سے شائقین شناختی کارڈز کے ذریعے سے ٹکٹوں کی خریداری کر رہے ہے۔
مشہور فکسچر سٹی آف سینٹس میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی دیکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئی، روٹ سمیت شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ
کھیل کے باوقار فارمیٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قابل رسائی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وی آئی پی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں برائے نام 250روپے اور پریمیم انکلوژر کے لیے 150روپےمقرر کی ہیں۔
وی آئی پی انکلوژرز میں عمران خان، فضل محمود، جاوید میانداد اور ظہیر عباس شامل ہیں، جبکہ پریمیم کیٹیگری میں آنے والے انکلوژرز میں وسیم اکرم، الٰہی برادر، حنیف محمد اور مشتاق احمد شامل ہیں۔
ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ میچ کے دن پنڈال کے اندر داخلہ ٹکٹ کی خریداری کے دوران استعمال ہونے والے شناختی کارڈ/B-فارم کے ذریعے ہوگا۔
• میچ میں داخلے کی اجازت صرف پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر دی جائے گی، اسٹیڈیم میں کوئی بھی آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، وووزیلا، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور کوئی بھی تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔
• اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء، شیشے/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہے۔
• تمام افراد بشمول 4 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاس اسٹیڈیم میں داخل ہونے اور میچ کے دوران انکلوژر کے اندر بیٹھنے کے لیے اپنا الگ اور اصل شناختی کارڈ/B-فارم اور ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔