Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میچ کا کوئی پریشر نہیں، پلان کے مطابق کھیل جاری رہے گا۔ جے ڈین سیلز

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر سیلز کا کہنا ہے کہ پلان کے مطابق کھیلے ،کوئی پریشر نہیں ہے، وکٹ میں سپنرز کےلئے بڑے مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویسٹ انڈیز کا ملتان میں 113 برس بعد نیا ریکارڈ

ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان کھلاڑی کاکہناتھاکہ کہ ٹیسٹ کے پہلے روز ہم نے جو پلان کیا تھا اس کے مطابق کھیلے جو پلاننگ کی جس کی وجہ سے پہلا سیشن ہمارے حق میں رہا،فارم میں ہوں، اس لئے بھر پور بالنگ کی امید ہے کل بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: محمد ہریرہ کا ڈیبیو ، پاکستان کی جانب سے آج 258 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گے

وکٹ سے فاسٹ باولنگ کو مدد مل رہی ہے، ویسٹ انڈیز فاسٹ بالنگ کی وجہ سے جانا جاتا ہے، ہمارے پاس بالر ہیں مگر اس وکٹ پر سپنرز کےلئے بڑے مواقع ہیں پاس بھی ہمارے سپنر ہیں۔

امید ہے آج دوسرے روز بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے، ہم تین سپنروں کے ساتھ میدان میں ضرور آئے ہیں، ہمارا باولنگ اٹیک بھی اچھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ لیٹ شروع ہوا اس لیے سپنرز پر زیادہ توجہ دیں گے تاکہ جو ٹائم ملے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

محمد رضوان اور شکیل نے اچھی بیٹنگ کی ان کو آوٹ کرنے کے ہمارے پاس بھی موقع اچھے تھے ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، یہ انٹرنیشنل میچ ہے ہم پر کوئی پریشر نہیں اور ہم تیاری کرکے آئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button