Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈبل شفٹ والے سکولوں بارے اعلامیہ جاری

محکمہ سکولز ملتان نے ڈبل شفٹ سکولوں کے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا۔
جس میں کہاگیا ہے کہ ڈبل شفٹ سکول بند کردئے گئے ہیں، اگر کسی نے داخلے کرائے تو وہ خود اس کا ذمے دار ہوگا۔
جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہےکہ تمام سکولوں کے سربراہوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈبل شفٹ سکولوں کے حوالے سے حکومت نے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا تھا جو کہ اپریل میں بند کردیاگیا ، اس لئے نئے تعلیمی سیشن میں کوئی انرولمنٹ نہ کی جائے۔
تمام سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی طور بھی داخلے نہ کئے جائیں، اگر کسی ہیڈ ماسٹر نے داخلہ کرلیا ہے تو اس کی ذمے داری اس پر ہوگی۔


















