Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قومی ٹیم کےسلیکٹرز بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس مسائل سے پریشان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سے پریشان، بالنگ کے بعد بیٹنگ کی ناکامی نے پلان ناکام بنا دئے ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک اورجھٹکا، امام الحق زخمی، ہسپتال منتقل

میڈیا گیلری میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ انگلینڈ کے خلاف فاسٹ باؤلر ز کی انجری کی وجہ سے اس شعبے کی جانب سے پنڈی اور ملتان ٹیسٹ میچ میں مدد نہیں مل سکی، جس کی وجہ سے زیادہ اسکور ہوا ۔

بٹینگ لائن اپ سے کارکردگی کی توقع تھی ، مگر بد قسمتی سے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں ہوئی ۔

ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو اس سیریز میں موقع دیا گیا ہے، جس کے نتائج کچھ زیادہ مثبت نہیں آئے۔
حسن علی کو واپس لانے کے لئے مانیٹر کیا جائے گا ۔

ٹیم میں تبدیلیوں کا اختیار ہیڈ کوچ کا ہوتا ہے، کراچی ٹیسٹ میں کون ان اور کون آ وٹ ہوگا، اس کا فیصلہ پج دیکھ ہی ہوسکتا ہے۔

پاکستانی بلے بازوں سے ٹیسٹ کرکٹ کا دباؤ برداشت نہیں ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے سیٹ ہونے کے بعد آوٹ ہو جاتے ہیں ، اس پر بھی بلے بازوں کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button