ملتان ٹیسٹ میچ : پاکستان کے پہلے دن کے اختتام پر 107 رنز
ملتان میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز اننگ کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 174 رنز چائیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستان کا "سپن جادو” چل گیا، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ
پہلے دن کا کھیل روشنی کی کمیابی کی وجہ سے 10 اوور پہلے ختم کرنا پڑا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، اور پوری ٹیم 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ؛ "سپن جال” کامیابی کی طرف گامزن، انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ابرار احمد کے 5 شکار
میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے ریکارڈ ساز پرفارمینس دیتے ہوئے کھانے کے وقفے سے قبل پانچ اور بعد ازاں دو مزید کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یوں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کی، اور انکا ساتھ زاہد محمود نے دیا اور 3 وکٹ حاصل کی۔