Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ : پاکستان کا "سپن جادو” چل گیا، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ

پاکستان انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 281 رنز بنا سکی، ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 7 اور زاہد محمود نے 3 وکٹ حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ؛ "سپن جال” کامیابی کی طرف گامزن، انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ابرار احمد کے 5 شکار

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، اور جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے تیز رفتاری سے رنز بنانا شروع کئے۔

یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ جاری

اس موقع پر پاکستان کا "سپن جال” حرکت میں آیا، اور انگلینڈ کی بیٹنگ کے اگے بندھ باندھنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں۔
فاسٹ باؤلنگ پر انحصار کرنا پڑے گا؛ انگلش کپتان، جیت کےلئے میدان میں اتریں گے۔ بابر اعظم

اپنا ٹیسٹ کیرئیر شروع کرنے والے ابرار احمد نے متعدد ریکارڈ بنانا شروع کر دئے، کھانے کے وقفے تک آدھی ٹیم پویلین روانہ کر دی، اور کھانے کے وقفے کے بعد مزید 2 وکٹیں حاصل کی، اس موقع پر فاسٹ باؤلر زاہد محمود نے بقیہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے انگلستان کی پہلی اننگ کا خاتمہ کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button