Breaking NewsNationalتازہ ترین
سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز سیاچن میں حادثے کا شکار ہوگیا ، حادثےمیں دونوں پائلٹ میجرعرفان اور میجر راجا ذیشان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔


















