411 رنز کے ہمالیہ کی تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار
پاکستان انڈ19 نے بنگلہ دیشن کے خلاف رنزکاہمالیہ کھڑاکردیا،411کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مشکلات شکار۔
تفصیل کے مطابق چار روزہ انڈر19 میچ پاکستان کے کپتان سعد بیگ اور وہاج ریاض کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کے لیے 411رنز کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کاکیپر زخمی ہوگیا
پاکستان نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 54 رنز 2 کھلاڑی آوٹ سے کیا، تیسرے روز کے کھیل کی خاص بات پاکستان ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور وہاج ریاض کی شاندار سنچریاں رہی۔
یہ بھی پڑھیں۔
پاکستان بنگلہ دیش انڈر 19 یوتھ سیریز : پاکستانی باؤلرز نےمہان ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کردی
دونوں بلے بازوں کے درمیان 222رنز کی شراکت قائم ہوئی ، وہاج ریاض نے 117 کی اننگز میں 10چوکے اور 5چھکے لگانے کپتان سعد بیگ بھی 117رنز بنا کر آ وٹ ہوئے اننگزمیں 18چوکےاور1چھکا شامل رہا ۔
حسیب نظام نے 6چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے برق رفتار 53رنز بنائے، ابتسام 23 رنز بنا سکے ۔
پاکستان ٹیم چاے کے وقفے سے قبل 356رنز بنا کر آ وٹ ہوئی تو بنگلادیش کو جیت کے لیے 411رنز کا ٹارگٹ ملا۔
بنگلادیش کی جانب شہاب جمز نے 24رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رہاہنت بورسن 61 رنز دے کر 2، معروف اورجیشان عالم 1,1کھلاڑی کو آ وٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز سست روی سے ہوا بنگلہ دیش ٹیم کی محتاط بٹینگ تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 60رنز بنائے ،
تیسرے روز میزبان ٹیم چوہدری رضوان کی واحد وکٹ حاصل کر سکی افتتاحی بلے باز 10رنز کی انفرادی اننگز کھیل سکے، کل میچ کا چوتھا اور آخری روز روز ہوگا ، بنگلادیش کے شہریار ثاقب 29 ، سہاگ19 پر اننگز کا آغاز کریں گے، پاکستان کو 9وکٹیں جبکہ مہمان ٹیم کو 351رنز درکار ہونگے۔