Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلئے فاسٹ بالرز پر انحصار کرنے کافیصلہ ، حسن علی کی قسمت کھلنے کا امکان

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کل سے شروع ہونیوالے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونیوالی پچ اہمیت اختیار کرگئی، پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بٹینگ کوچ محمد یوسف پچ کے حوالے سے معلومات لینے کے لئے گزشتہ روز اکھٹے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

پاک انگلینڈ سیریز : ملتان ٹیسٹ ؛ پچ کی تیاری کا جائزہ لینے محمد یوسف ملتان پہنچ گئے

اس موقع پر قومی کیوریٹر آغا زاہد نے پاکستانی آفیشلز کو پچ کے حوالے سے بریفینگ دی، پاکستان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ سے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ پر شدید تنقید کی جارہی تھی ، جس کی وجہ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے لئے تیار کی جانیوالی پچ کی معلومات لینے کے لئے خاص طور پر بٹیننگ کوچ محمد یوسف کو ٹیموں کی ملتان آمد سے ایک روز قبل ہی آنا پڑا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کی جانب سے دی جانیوالی خصوصی ہدایات کے بعد کیوریٹر نے پچ کی تیاری کی ہے، جس کا جائزہ لینے کے لئے گذشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہیڈکوچ ثقلین مشتاق بھی پہنچ گئے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بٹینگ کوچ دونوں ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیار ہونیوالی پچ کے حوالے سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں ۔

دوسرے ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پچ اہمیت اختیار کرنے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کپتان اور آفیشلز ٹاس کے حوالے سے آج ہونیوالی مٹینگ میں فیصلہ کریں گے ۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ رویہ اختیا ر کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبان ٹیم کی راولپنڈی کے گیارہ رکنی اسکواڈ میں تبدیلی کی جائے گی، جبکہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان اور آفیشلز آج پریکٹس کے دوران پچ کا معائنہ کریں گے ۔

دوسری طرف قومی ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بالرز پر انحصار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف کی جگہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جو کہ کواڈ انجری کے باعث انگلینڈ کی بقیہ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

رؤف راولپنڈی میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واحد ماہر فاسٹ باؤلر جنہوں نے پاکستان کے لیے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلا وہ محمد وسیم جونیئر ہیں، لیکن ٹیم منجمنٹ تجربہ کارفاسٹ بالر کو سکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔

حسن نے 2021 کے لیے پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر نامزد کیا گیا تھا۔مگر وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہیں ۔
انہوں نے جولائی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا لیکن انگلینڈ کی سیریز میں انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا ، مگر حال ہی میں مکمل ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں جنوبی پنجاب کے لیے کھیلتے ہوئے ان کی 14 وکٹیں 40 رنز تھے جس پر وہ ٹیم میں شامل ہونے کےلئے فیورٹ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن کا سکواڈ میں شامل ہونا بالنگ لائن اپ کو تقویت دے گا ۔

اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا مینیجر احسن افتخار نے "ڈی رپورٹرز” کو بتایا کہ ابھی تک حسن علی کے مستقبل کافیصلہ نہیں کیاگیا مینجمنٹ ابھی جائزہ لے رہی ہے ، سکواڈ کا حصہ بننے پر میڈیا کو اطلاع دے دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button