Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ میں میچ 152 رنز سے ہرا دیا، سیریز 1-1 سے برابر

ہوم گراؤنڈ پر تقریباً چار سال کے بعد فتح مقرر بنی، 19 سال کے طویل عرصے کے بعد تاریخ نے خود کو دھرایا، ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان کی چوتھی جیت ہے۔ اس سے قبل آخری بار 2005 میں انگلینڈ کوہی اسی گراؤنڈ پر 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک انگلینڈ سیریز: ملتان ٹیسٹ؛ چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو فتح کی دستک سنائی دینے لگی

چوتھے روز انگلینڈ نے 26 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا توکھیل کے پہلے سیشن میں ساجد خان نے اولی پوپ کو 22 کے ذاتی سکور پر اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔
جوئے روٹ بھی سپن بالنگ کا تاب نہ لاسکے، 43 گیندوں پر 18 رنز بناکر ںعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ایمپائر کے فیصلے کے خلاف اپیل تاہم ٹی وی ایمپائر نے فیلڈ ایمپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستان کے دوسری اننگ میں 221 رنز، انگلینڈ کو جیت کے لئے 297 کا ہدف

سریز کے پہلے ٹیسٹ کے ہیرو ہیری بروک بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور نعمان علی کی گیند کھیلتے ہوئے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، انہوں نے بھی اپنے پیش رو کی طرح ریویو لیا لیکن ناکام رہے اور فیلڈ ایمپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین جیمی سمتھ 6 رنز بنا کر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں نعمان علی کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی سپزرز کے جال میں جکڑی انگلینڈ ٹیم 291 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل

کپتان بین سٹوکس نے کچھ دیر مزاحمت کی ، نعمان علی کی گیند پر شارٹ مارنے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگ 4 چوکوں سمیت 37 رنز پر مشتمل تھی۔ جیک لیچ 1 رن بنا کر عبد اللی شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔ شعیب بشیر بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، میتھیو پوٹس 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

اس سےقبل دوسرے اننگ میں پاکستانی ٹیم 291 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی، 75 رنز کی لیڈ کے ساتھ مہمان ٹیم کو 297 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

سکورز یہ رہے۔
پہلی اننگ دوسری اننگ
پاکستان 366 پاکستان 221
انگلینڈ 291 انگلینڈ 144
نتیجہ: پاکستان نے 152 رنز سے میچ جیت لیا، سیریز 1-1 برابر

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button