زرعی یونیورسٹی میں پارتھینیم (گاجر بوٹی) بارے سیمینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ اگرانومی کے زیر اہتمام پارتھینیم (گاجر بوٹی) ایک انتہائی غلبہ پانے والی اور زہریلی بوٹی ہے، جو زراعت اور ماحول کے لیے ایک خطرہ ہے کے عنوان پر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے گاجر بوٹی کے پائیدار تدارک کو یقینی بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ گاجر بوٹی کو بیج بننے سے پہلے پہلے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین شعبہ اگرانومی پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر عمار مطلوب،ڈاکٹر خرم مبین نے گاجر بوٹی سے زراعت،انسانوں،جانوروں اور ماحول پر اثرات نقصانات اور تدارک کے کثیر جہتی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی، مزید گاجر بوٹی کے مربوط طریقہ انسداد کا احاطہ کیا۔
ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ نے گاجر بوٹی کے حیاتیاتی تدارک کے پہلوؤں پر آگاہی دی۔
محکمہ زراعت توسیع ملتان سے عالمگیر نے اپنے محکمہ کی کاوشوں کا بھرپور احاطہ کیا۔
سیمینار کے اختتام پر گاجر بوٹی کے تدارک کے حوالے سے اگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں سیمینار کے تمام شرکاء نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محکم حماد،ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر محمود عالم سمیت دیگر فیکلٹی،کاشت کاروں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔