Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیک امتحانات : ٹریننگ سوموار سے شروع ہوگی

پیک امتحان کے لئے ایٹم ڈویلپمنٹ کرنے والے اساتذہ کی ٹریننگ سوموار 15 اگست سے 20 اگست تک ہو گی، جس میں شریک اساتذہ کے کی فہرست جاری کردی گئی ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ورکشاپ میں چوتھی ، 5ویں اور 8 ویں گریڈ کے طلباء کی اسسمنٹ کے حوالے سے تربیت دی جائے گی ۔
ورکشاپ کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے، شرکاء کی تعداد 116 ہے، جبکہ ان کے پاس لیپ ٹاپ، اور درسی کتب کو ہونا ضروری ہے ۔
تمام شرکا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کل مقررہ وقت پر سنٹر پر حاضری کو یقینی بنائیں ۔


















