پرائیویٹ سکولوں کو 28 نومبر تک سکول کونسلز بنانے کی ڈیڈ لائن جاری
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان سردار شمشیر احمد خان نے ضلع کے تمام پرائیویٹ سکولز کے مالکان و پرنسپلز کو حکم جاری کیا ہے کہ فوری طور پر سکول کونسلز تشکیل کی جائیں۔
سی ای او نے اس سلسلے میں متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز کے مالکان سکول کونسلز کی میٹنگ منعقد کرکے اس کی مکمل کارروائی ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی /چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں 28نومبر تک جمع کرا دیں۔
تمام پرائیویٹ سکولز سکول کونسل ڈے بھی منائیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےاحکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ پرنسپل /مالک کے خلاف پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن (پروموشن اینڈ ریگولیشن) آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب‘ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اور سپیشل سیکرٹری تعلیم پرائیویٹ سکولز کے اچانک دورے بھی کریں گے۔