جامعہ زکریا : ایم ایس ایف کے لیڈر کاجرمانہ عائد کرنے پر احتجاج ، امتحان روک دیا، مقدمہ درج

ایم ایس ایف کے صدر مہران جانی بابا پر یونیورسٹی نے 60ہزار روپے جرمانہ عائد کررکھا ہے ، اور اس کو امتحان میں جرمانہ کی ادائیگی تک شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔
گزشتہ روز پاک سٹڈی کا پرچہ تھا ، عملے نے مہران کو امتحان دینے سے روک دیا ۔
جس پرا س نے ساتھی بلواکر احتجاج شروع کردیا، امتحان روک دیا، جبکہ ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دے دیا۔
اس کا موقف تھا کہ جرمانہ معاف کیا جائے ۔
اسی اثنا میں وائس چانسلر نے مہران کو بلالیا اور واضح کیا کہ اس کو جرمانہ دینا پڑے گا اگر یونیورسٹی بند کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
جس پر مہران نے معافی مانگی، اور ایک ہفتے کی مہلت طلب کی کہ اسے امتحان میں بیٹھنے دیا جائے وہ جرمانہ ادا کردے گا ۔
جس پراس کو مشروط پر امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں پرتشدد واقعات ، ایم ایس ایف کا لیکچرر پر حملہ زخمی کردیا
دوسری طرف مہران اورا س کے ساتھیوں کی طرف سے لیکچرر فراز ملک پر تشدد کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ، سیکورٹی عملے نےگزشتہ روز تھانہ الپہ میں درخواست جمع کرائی تھی ،جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔




















