Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کتب کی وصولی کےلئے ایس او پیز جاری

Lپنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے گورنمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے کتب کی وصولی کےلئے ایس او پیز جاری کردئے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان کے سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کےلئے فوکل پرسن تعینات کردیے

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام پارٹنر سکول ان ہدایت پرعمل کریں، اور کتب کی وصولی کے دوران کسی بدمزگی کا ذمے دار نہ بنیں ۔

کتب کی وصولی کےلئے مقررہ دن آئیں ، اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔

حاضری کاونٹر پر اپنی باری کا انتظار کریں ، اور ٹوکن لیں، اپنی باری پر وقت حاضری شیٹ پر ضروری کریں ۔

یہ بھی پڑھیں۔

سرکاری سکولوں کے بچوں کو تاحال کتابیں نہ مل سکیں

کتب کی وصولی کےلئے اصل شناختی کارڈ لانا لازمی ہے ، سکول کا پرنٹ شدہ لیٹر ہیڈ اور سکول سٹمپ بھی ساتھ لانا لازمی ہوگا، ورنہ کتابیں نہیں ملیں گی ۔

کتب وصولی کے بعد اچھی طرح سے جانچ پڑتال کریں مس پرنٹ ہونے پر فاونڈیشن کے نمائندہ کو آگاہ کریں ،اور تبدیل کرائیں ۔

سکول پہنچ کر فوری طور پر کتابیں تقیسم کریں ، اور طلبا سے وصولی بھی لیں، فاونڈیشن کا نمائندہ صرف مخصوص کاونٹر پر کتب دینے کا پابندہوگا، کتب کی وصولی اور اس کی حفاظت سکول مالک کے ذمے ہوگی۔

تمام پارٹنر کو ہدایت کی جاتی ہے کتب اٹھانے کےلئے چائلڈ لیبر سختی سے منع ہے، ورنہ محکمانہ کارروائی کی جائے گی ، اگر کوئی سکول کتب کی فروخت میں ملوث پایا گیا توا س کے خلاف کارورائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button