Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی حکام کا صفدر خان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار
زکریا یونیورسٹی کے صفدر خان لنگاہ کو ایک بار پھر خزانہ دار کی ذمے داریاں تفویض کردی گئیں۔
زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار صفدر خان لنگاہ کے ٹینیور کی مدت 29 فروری کو اختتام پذیر ہوگئی تھی۔
اس بار چار سینئر افسروں کا پینل ایچ ای ڈی بھجوایا گیا تھا، جس پر اعلیٰ حکام نے صفدر خان لنگاہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر چھ ماہ کےلئے خزانہ دار تعینات کردیا ہے، انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔