پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ویمن سریز: فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 154 کا ہدف
سدرہ امین 37، منیبہ علی 33، گل فیروزہ 18 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار ہونے والی ویمن ٹی ٹوئنٹی سریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی سائیڈ نے مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 000 کا ہدف دیا ہے،اس قبل ساؤتھ افریقہ کی کپتان لارا ولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبانوں کی ‘میزبانی’ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ اور وکٹ کیپر بیٹسمن منیبہ علی نے اننگ کا آغاز کیا۔ 50 رنز کے اوپننگ سٹنڈ کے بعد گل فیروزہ 18 رنز بنا کر لوئس کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئیں، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔
منیبہ علی لمبی اننگ کھیلنے نہ کھیل سکی اور ساتھ بیٹسمن کے آؤٹ ہوتے ہی 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی، انکی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے، انہوں نے 26 گیندوں کا سہارا لیکر 33 رنز سکور کیے۔
اس موقع پر سدرا آمین اور ندا ڈار نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے کو بڑھایا اور نپی تلی شارٹس کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو92 کے مجموعہ پر پہنچایا تو ندا ڈار ملابا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئی، انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔
کپتان فاطمہ ثناء نے 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، شکوکونے کی گیند پر بوچ نے ان کو کیچ آؤٹ کیا۔
سدرہ امین نے 40 گیندوں کی مدد سے 37رنز سکور کیے، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے ، ان کو ٹائرون نے بولڈ آؤٹ کیا۔
عالیہ ریاض نے 8 ، طوبی حسن 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں،
یوں ساؤتھ افریقہ ٹیم کو جیت کے لئے 154 رنز کا ٹارگٹ ملا، جنوبی افریقہ کی جانب سے کولی ٹائرون، ٹمی شکوکونے، ملبا اور ڈیرکسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔