Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے ہیڈ ماسٹروں کو دو بجے تک سکولوں میں رہنے کا پابند بنا دیا
اس وقت سکولوں میں چھٹیاں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے انتظامی کام بھی تعطل کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے محکمہ سکولز نے تمام سکولوں کے سربراہوں کو دو بجے سکولوں میں رہنے کا پابند کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ سکول سربراہان فرنیچر، کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب میں موجود سامان کا ریکارڈ مرتب کریں گے۔
تمام سکولوں میں درجہِ چہارم کے ملازمین بھی ڈیڑھ بجے تک ڈیوٹی سر انجام دیں گے، غیر حاضری کی صورت میں سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔