Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو سنیارٹی لسٹیں چیک کرنے کی ہدایت
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری زنانہ و مردانہ) کے ایک اعلامیہ میں ضلع ملتان کے ایلیمنٹری اور پرائمری سکول ٹیچرز مردو خواتین کو مطلع کیا گیا ہے کہ جنرل، سائنس اور عربی کے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لئے عارضی سنیارٹی لسٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری زنانہ و مردانہ) کے دفاتر میں موجود ہے۔
تمام اساتذہ کرام مرد و خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کوائف بشمول نام، ولدیت اور تعلیم وغیرہ چیک کرلیں، اگر کوئی اعتراض ہو تو 4 جون 2024 تک دفتری اوقات کے دوران اعتراضات بمعہ ثبوت جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تاریخ کے بعد کوئی عذر کسی صورت قابلِ قبول نہ ہوگا اور حتمی سنیارٹی لسٹ نوٹیفائی کردی جائے گی۔