Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کو سنیارٹی لسٹیں چیک کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری زنانہ و مردانہ) کے ایک اعلامیہ میں ضلع ملتان کے ایلیمنٹری اور پرائمری سکول ٹیچرز مردو خواتین کو مطلع کیا گیا ہے کہ جنرل، سائنس اور عربی کے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لئے عارضی سنیارٹی لسٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری زنانہ و مردانہ) کے دفاتر میں موجود ہے۔

تمام اساتذہ کرام مرد و خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کوائف بشمول نام، ولدیت اور تعلیم وغیرہ چیک کرلیں، اگر کوئی اعتراض ہو تو 4 جون 2024 تک دفتری اوقات کے دوران اعتراضات بمعہ ثبوت جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تاریخ کے بعد کوئی عذر کسی صورت قابلِ قبول نہ ہوگا اور حتمی سنیارٹی لسٹ نوٹیفائی کردی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button