Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز پنجاب ٹائم ٹیبل اور سکیم آف سٹڈی جاری نہ کر سکا
محکمہ سکولز کی غفلت سے پورا سال گزر گیا تاحال سلیبس پڑھانے کیلئے ٹائم ٹیبل ہی جاری نہ کیا جاسکا، اساتذہ و طلباء پریشانی کا شکار ہوگئے۔
وہ تذبذب کا شکار ہیں کہ کیا پڑھائیں،کتنا پڑھایا جائے، اساتذہ کو ابھی تک ٹائم لائن بارے معلوم ہی نہیں۔
طلباء کا کہنا ہے کہ ہر سال کے شروع میں بچوں کو تمام مضامین پڑھانے کیلئے الگ سے ٹائم ٹیبل جاری کیا جاتا ہے، سالانہ امتحان میں صرف 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔
ٹائم ٹیبل جاری نہ ہونے سے اساتذہ بھی پریشانی سے دوچار ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔